Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القندل کے جنگلات اور ڈولفنز کے نظارے، جزائرِ فرسان کا منفرد سیاحتی تجربہ

یہ جزیرے سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
جزائر فرسان میں القندل کے جنگلات عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پُرسکون ساحلی تجربات اور فطری حسن کی تلاش میں آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔ 
فرسان پورٹ سے 16 کلومیٹر دور واقع اس مقام تک آنے والے لوگ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آبی گزر گاہوں سے گزرتے ہیں۔ اس سفر کے دوران سیاح اکثر قریبی کھلے سمندر میں ڈولفنز کو تیرتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں۔
القندل کا مقام جزائر فرسان میں گھنے مینگروو کے درختوں میں گھرا ہے۔ اطراف میں صاف پانی کی گزرگاہیں ہیں جس سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
یہ جنگل ایک نمایاں ماحولیاتی سیاحتی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔ جو مقامی اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی میزبانی کرتا ہے۔ جس کے باعث یہ پرندوں کا مشاہدہ کرنے والوں کے لیے ایک متحرک مقام بن گیا ہے۔ 

مقامی ٹور گائیڈز کے مطابق تعطیلات کے دوران ان ساحلوں کی سیر کی طلب بڑھ جاتی ہے جس سے علاقائی سمندری سیاحت کے شعبے کو فروغ ملتا ہے۔ 
ان اقدامات کو سعودی ریڈ سی اتھارٹی کی سپورٹ حاصل ہے جو فرسان کے ماحولیاتی نظام کے توازن کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ساحلی سرگرمیوں کو منظم کرتی ہے۔

واضح رہے جزائر فرسان سعودی عرب کے سب سے اہم قدرتی خزانوں میں سے ایک ہیں اور یہ تقریباً 200 مختلف سائز کے جزائر پر مشتمل ہے۔
جزائر فرسان، مملکت کے کل ایک ہزار 285 جزیروں کا 15.6 فیصد ہیں اور 600 مربع کلو میٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔

شیئر: