Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: جزائر فرسان کے پانیوں میں ڈولفنز کے دل موہ لینے والے نظارے

جازان ریجن میں جزائز فرسان کے ساحلوں پر اکثر ڈولفن کے نظارے دیکھنے میں آتے ہیں۔ یہ ایک دلکش قدرتی نظارہ ہے جو بحیرۂ احمر کے بھر پور حیاتیاتی تنوع کو اجاگر کرتا ہے جہاں یہ ڈولفنز لہروں کے ساتھ اٹکھیلیاں کرتی نظر آتی ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خاص طور پر صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت یہ مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔
جزائر کا شفاف پانی، متنوع مونگے کی چٹانیں اور خوراک کے وافر وسائل ڈولفنز کی بقا اور افزائش کے لیے ایک مثالی ماحولیاتی نظام فراہم کرتے ہیں۔
محفوظ قدرتی ذخائر کے حصے کے طور پر جزائر فرسان ایک متوازن ماحول کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ سمندری زندگی اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں کا مسکن ہے جو مملکت کے وسیع تر ماحولیاتی پائیداری اور معیار زندگی کے اہداف کے مطابق ہے۔
یہ منفرد نظارے تیزی سے جزائر فرسان کو ماحولیاتی سیاحت اور سمندری مہم جوئی کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر منوا رہے ہیں۔

سعودی بحیرۂ احمر اتھارٹی کا اس میں ایک اہم کردار ہے۔ اتھارٹی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سمندری سیاحت خطے کے قدرتی خزانوں کی حفات کرتے ہوئے پائیداری کے اعلٰی ترین معیار کے مطابق ترقی کرے۔

 

شیئر: