حجاج کی خدمت: سعودی خواتین کا قائدانہ کردار اور پروفیشنل مہارت
خواتین نے مختلف شعبوں میں اعلٰی قابلیت اور صلاحیت دکھائی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی خواتین نے اس سال حج سیزن کے دوران مسجد الحرام میں عازمین حج کی خدمت کے لیے اپنے قائدانہ کردار کے ذریعے غیرمعمولی پروفیشنل مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے انیشیٹیو کے تحت خواتین اہم ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں جن میں کراؤڈ کنٹرول، خواتین زائرین کی فیلڈ رہنمائی، صحت کی خدمات اور ہیومینٹرین وولینٹیئرز آپریشنز شامل ہیں۔
سعودی خواتین نے حرمین شریفین کی خدمت کے حوالے سے مختلف شعبوں میں اعلٰی قابلیت اور صلاحیت دکھائی ہے۔
یہ کوششیں مربوط خدماتی نظام میں حصہ ڈالنے کے ساتھ زائرین کے لیے آرام و سکون اور سیفٹی کو یقینی بناتی ہیں جس کا مقصد مسجدالحرام میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز کی خواتین اہلکار بھی حج کے دوران مقدس مقامات پر تعینات ہیں جو تنظیمی اور رابطے کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
ان کی ذمہ داریوں میں رہنمائی اور ڈائریکشن فراہم کرنا، سکیورٹی چیک، ٹریفک ریگولیشن اور فیلڈ آپریشنز میں معاونت فراہم کرنا ہے جس سے حجاج کی سیفٹی کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔
