Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹ ٹو مکہ: استنبول ایئرپورٹ پر سعودی خواتین عازمین حج کی خدمت پر مامور

یہ اقدام روانگی سے آمد تک سفر کے تجربات کو منظم اور آسان بناتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ترکیہ کے استنبول ایئرپورٹ پر روٹ ٹو مکہ اقدام کے تحت سعودی خواتین فعال کردار ادا کر رہی ہیں جس سے عازمین حج کے طریقہ کار کو مکمل کرنے اور خدمات کی فراہمی موثر انداز میں جاری ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان کا کام مربوط سسٹم کا حصہ ہے جسے روانگی سے لے کر مقدس مقامات پر آمد تک عازمین حج کے سفر کو آسان بنانا ہے۔
خواتین سٹاف عازمین کا انیشیٹیو لاؤنج میں استقبال کرتا ہے۔ انہیں مخصوص لینز کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے اور سٹاف تمام مراحل کی تیز اور آسانی سے تکمیل تک ان کی رہنمائی کرتا ہے۔
خواتین سٹاف کی موجودگی مسافروں کی آسان روانگی کو یقینی بناتی ہے جو تمام اداروں کے درمیان بنائے گئے منظم آپریٹنگ ماحول اور درستی پر مبنی ہے۔
وہ عازمین کی لاؤنج میں نقل و حرکت کو بھی منظم کرتی ہیں اور منظور شدہ آپریشنل مںصوبوں کے مطابق طریقہ کار کی نگرانی میں بھی مدد کرتی ہیں جس سے پراسیس کے تمام مراحل تیزی اور مںظم طریقے سے طے ہو جاتے ہیں۔
ان کی شمولیت روٹ ٹو مکہ کی جانب سے فراہم کیے گئے مربوط سسٹم کا حصہ ہے جس کا مقصد عازمین کے اپنی ہی ممالک میں تمام انتظامات مکمل کر کے ان کے لیے خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

یہ اقدام روانگی سے آمد تک سفر کے تجربات کو منظم اور آسان بناتا ہے جس سے حج سروس سسٹم کی مسلسل ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔

 

شیئر: