Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کی خدمت: کئی اہم مقامات پر رضا کارانہ اقدامات کا پیکیج

وزارت کے تحت رضا کارانہ خدمات کی کارگردگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت نے رواں حج سیزن کے آپریشنل منصوبوں کے تحت عازمین حج  کے لیے رضا کارانہ اقدامات کا ایک پیکیج شروع کیا ہے، جس سے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس کے تحت ازدحام والے مقامات پر رضا کارانہ خدمات کی کارگردگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔
رضا کاروں کی ٹیمیں بری، فضائی اور بحری راستوں سے مملکت آنے والے عازمین حج کا پرتپاک استقبال اور انہیں رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔
وزارت کی جانب سے رضاکاروں کو بہترین تربیت فراہم کی گئی ہے، رضاکاروں کے گروپس مملکت کے مختلف ایئرپورٹس، بری سرحدی چوکیوں، سی پورٹس اورریلوے سٹیشنز پر متعین ہیں۔
رضا کارانہ اقدامات نے کئی مقامات کو کور کیا ہے، ان میں مسجد الحرام، مقدس مقامات،ریلوے اسٹیشن اور کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کا حج ٹرمنل شامل ہے۔
تربیت یافہ رضا کار ٹیمیں رہنمائی، مدد اور تنظیم فراہم کرتی ہیں۔ عازمین کی آمد سے لے کر مختلف مقامات تک آمد ورفت کو آسان بناتی ہیں۔
رواں برس انورت انیشیٹیو میں خانگی رہنمائی سینٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت خاندانی ہم آہنگی کے تصورات کو مضبوط بنانا ہے۔ 

وزارت کے ساتھ نوجوانوں کی ایسوسی ایشن بھی بھرپور تعاون کررہی ہے جنہیں ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
انیشیٹیو کے تحت مختلف مقامات پر 10 طرح کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں، جن میں 1500 سے زائد مرد و خواتین رضاکار شریک ہیں، جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مختلف مقامات پر موجود ہیں۔
 وزارت قومی صلاحیتوں کو بااختیار بنانے اور ہر بڑے سیزن کے دوران کمیونٹی کی شرکت کو بڑھانے کے ذریعے رضاکارانہ کام کی سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

شیئر: