Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری سکیم کے تحت آنے والے پاکستانی حجاج کی واپسی کا آغاز

 پیر یکم جون کو 21 حج پروازیں واپسی کے لیے شیڈول ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
حج سیزن 2026 میں پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت آنے والے حجاج کی وطن واپسی کا آغاز ہو گیا۔
جدہ ایئر پورٹ پر اتوار کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پہلی پرواز سے جانے والے حجاج کو رخصت کیا۔
 وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق’ پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کے آغاز کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔‘
 ترجمان کے مطابق پاکستانی حجاج نے حج انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ بہترین سہولتوں کی فراہمی پر حکومتِ پاکستان اور پاکستان حج مشن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پہلی پرواز پی کے 964 رات 10:20 بجے جدہ سے سیالکوٹ کے لیے  روانہ ہوئی ہے۔
 پیر یکم جون کو 21 حج پروازیں وطن واپسی کے لیے شیڈول ہیں۔ اسلام آباد کے لیے 5 پروازیں، 4 کراچی اور لاہور کے لیے 4، 4 پروازیں روانہ ہوں گی۔

ملتان کے لیے 2، سیالکوٹ اور فیصل آباد کیلئے 2، 2 جبکہ کوئٹہ کے لیے ایک پرواز روانہ ہو گی۔ 
پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کے پہلے دو دنوں میں پانچ ہزار 628 حجاج کو وطن واپس بھیجا جائے گا۔
سرکاری فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے، السعودیہ، ایئر سیال اور ایئر بلیو حصہ لے رہی ہیں۔ پوسٹ حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا، ایک لاکھ 19 ہزار حجاج  وطن واپس پہنچیں گے۔

 

شیئر: