پاکستان میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹ سے روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت عازمین حج کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔
روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کا آغاز پاکستان میں اسلام آباد سے کیا گیا، پھر کراچی کو شامل کیا گیا اور اس سال پہلی مرتبہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مکہ میں عازمیں حج اور سیاحوں کے لیے سمارٹ گائیڈ متعارفNode ID: 903672
اس انیشیٹیو کا مقصد عازمین حج کو ان کے ملک میں ہی امیگریشن خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ مملکت پہنچنے پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ ایئرپورٹ سے براہ راست اپنے ہوٹلوں میں پہنچ جائیں۔
ایس پی اے کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے جانے والے پاکستانی عازمین حج نے روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کی تعریف کی اور انتطامات کو شاندار قرار دیا۔
پشاور کے رہائشی جاوید اقبال نے بتایا کہ ’پہلی مرتبہ حج کے لیے جا رہا ہوں۔ روٹ ٹو مکہ کے تحت سعودی عرب کے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔‘
من باكستان مشاعر امتنان لـ #مبادرة_طريق_مكة.#حياكم_الله#واس_حج47 pic.twitter.com/5E6a1Ke6i7
— واس العام (@SPAregions) April 30, 2026
انہوں نے بتایا ’والد 1992 میں تین سال سعودی عرب میں رہ چکے ہیں۔ اب ایک بیٹا ریاض میں ایک فیکڑی میں کام کر رہا ہے۔ حج پر جانے کی بہت خوشی ہے، اللہ ہم سب کا حج قبول کرے اور آسانی پیدا کرے۔‘
یاد رہے کہ سعودی وزارتِ داخلہ کے مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل ممالک کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

اس سال 10 ملکوں کے 17 ایئرپورٹس سے پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکیہ، آئیوری کوسٹ، مالدیپ، سینیگال اور برونائی دارالسلام شامل ہیں۔
مکہ روٹ انیشیٹیو کے تحت اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 994 حجاج کو خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔











