Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو بیروت کے مضافاتی علاقے میں اہداف پر حملے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی (فوٹو: روئٹرز)
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی حصے کے مضافاتی علاقے پر حملے کرنے کا حکم دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے پیر کو داہیہ نامی جس علاقے کو نشانہ بنانے کا حکم دیا ہے وہ حزب اللہ کا مضبوط گڑھ ہے۔  
نیتن یاہو کے آفس کے بیان کے مطابق ’دہشت گروہ حزب اللہ کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں اور ہمارے شہروں اور وہاں کے رہائشیوں پر حملوں کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے فورسز کو دہیہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا ہے۔‘
اپریل کے وسط میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، حزب اللہ کم خرچ اور آسانی سے بنائے جانے والے کامیکاز ڈرونز استعمال کر رہا ہے جن کو دفاعی سسٹم سے نشانہ بنانا مشکل ہے اور ایسے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
لبنان میں لڑائی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد اس وقت تیز ہوئی جب دو مارچ کو حزب اللہ نے اپنے اتحادی ایران کی حمایت میں اسرائیل پر راکٹ حملے کیے تھے اور اس کے بعد چھڑنے والی لڑائی کی وجہ سے تقریباً 12 لاکھ لبنانیوں کو گھر چھوڑنا پڑے۔

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ لڑائی کی وجہ سے 12 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں (فوٹو: روئٹرز)

 لبنان کی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ س اب تین ہزار تین سو 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کے مطابق اس عرصے کے دوران اس کے 24 فوجی اور چار عام شہری مارے گئے۔
ایرانی وزارت خارجہ کا موقف ہے کہ امریکہ سے کیے گئے جنگ بندی کے معاہدے میں لبنان میں لڑائی کو روکنے کی شرط بھی شامل ہے۔
اے ایف پی کے مطابق ایران کی وزات خارجہ کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی اہم شرط ہے۔
ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں کو دی جانے والی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ’ہم اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ لبنان میں لڑائی کا روکا جانا ہر اس معاہدے کا اہم حصہ ہے جس کا مقصد جنگ کا مکمل خاتمہ ہو گا۔
دوسری جانب اسرائیل لبنان میں جنگ کے سلسلے کو بڑھا رہا ہے۔

 

شیئر: