مدینہ منورہ میں حجاج سعودی خدمات اور مہمان نوازی کے معترف
حجاج اپنا بیشتر وقت مسجد نبوی میں گزار رہے ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
دنیا بھر سے آنے والے حجاج فریضہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ کی پرسکون فضاوں اور روحانی ماحول میں شہرِ مقدس میں موجود ہیں۔
حجاج اپنا بیشتر وقت مسجد نبوی میں گزار رہے ہیں۔ مسجد نبوی کے اندرونی و بیرونی صحن لاکھوں فرزندان اسلام سے بھرے ہیں، جو وہاں پانچ وقت کی نماز ادا کرنے آتے ہیں۔
مختلف ملکوں سے آنے والے حجاج شہر مقدس میں موجود مختلف تاریخی مساجد اور مقامات کی زیارت کرنے بھی کر رہے ہیں۔
ایس پی اے کے فوٹو گرافر نے مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں کے مختلف مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا، جہاں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے حجاج مکمل اطمینان و سکون سے نمازیں ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مراکش اور مصر کے حجاج نے عازمین کے طریقہ کار میں آسانی، مہمان نوازی، اعلی معیار کی خدمات اور موثر انتظامات کی تعریف کی، جس کے باعث آرام اور ذہنی سکون کے ساتھ مناسک کی ادائیگی میں مدد ملی۔
مراکش سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد نے کہا کہ ’حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ آئے ہیں جہاں مملکت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔‘

حکومتی اداروں نے ہر طرح کی سہولت فراہم کی، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
مصر سے آنے والے حاجی محمد بن علی کا کہنا تھا ’سفرِ حج بہترین خدمات کے ساتھ مکمل ہوا، حکومتی انتظامات مثالی تھے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ مملکت کی قیادت حجاج کی خدمت کے لیے ہمہ وقت مستعدد رہتی ہے۔‘
