Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں نے مسجد قبا اور مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا

اسلامی مقامات کی دیکھ بھال کے حوالے سے کوششوں کو سراہا ( فوٹو: ایس پی اے)
ضیوف خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج و عمرہ کے مہمانوں نے منگل کو ثقافتی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سیرت نبوی اور اسلامی تہذیب کے میوزیم، ایگزیبیشن، مسجد قبا اور مدینہ منورہ کے دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔
مہمانوں نے مسجد قبا میں نماز ادا کی، مسجد میں فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولتوں کا جائزہ لیا جن میں حالیہ توسیع اور ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔
 غزوہ احد کے مقام، مسجد سید الشہدا اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔ انہیں ان مقامات سے متعلق اہم واقعات اور سیرت النبی میں ان کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
شاہی مہمانوں نے تاریخی مساجد اور اسلامی مقامات کی دیکھ بھال کے حوالے سے سعودی قیادت کی کوششوں کو سراہا، خصوصا مسجد قبا کی توسیع، ترقی اور بحالی کے کاموں کی تعریف کی۔
یہ اقدام مملکت کے اسلامی ورثے کے تحفظ اور اس کی تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

شاہی مہمانوں نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ کیا تھا، جہاں انہیں پرنٹنگ کمپلیکس کی جامع کوششوں سے متعارف کرایا گیا جو قرآن کریم کی خدمت کے لیے کی جا رہی ہیں۔ 
 اس سال پاکستان سمیت 104 ممالک سے ڈھائی ہزار افراد نے شاہی ضیافت میں فریضۂ حج ادا کیا ہے۔

 

 

شیئر: