Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور مصری وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس حوالے سے ہم آہنگی اور مشاورت کے تسلسل پر بات کی گئی ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو مصر کے ہم منصب ڈاکٹر بدر عبد العاطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال، اس حوالے سے ہم آہنگی اور مشاورت کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا، جو سلامتی اور استحکام کو بڑھانے میں معاون ہے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بحرین کے ہم منصبب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں بحرین کو نشانہ بنائے جانے والے ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔
بحرینی وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزیابی سے رابطے میں انہوں نے مملکت کی جانب سے بحرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی سنگین صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

شیئر: