Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور قطری وزیراعظم کا خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ٹیلیفونک رابطے میں استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کی کوششوں پربات کی گئی ( فائل فوٹو)
 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شیئر: