Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایرانی جارحیت سلامتی کے لیے خطرہ‘ سعودی عرب کی بحرین اور کویت پر حملوں کی مذمت

بیان میں کہا گیا ایران کے جاری حملوں کا مطلب کشیدگی کو بڑھانا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے سنیچر کو بحرین اور کویت پر ایران کے حملوں کی مذمت کی ہے​
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ’ ایران کی جارحیت علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’ایران کے جاری حملے سلامتی کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کرتے ہیں۔‘
سعودی عرب نے بحرین اور کویت کی جانب سے اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا
وزارت نے بیان میں کہا’ ایران کے جاری حملوں کا مطلب کشیدگی کو بڑھانا ہے۔‘
حملوں کا تبادلہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ تتازع ختم کرنے کے لیے ایران کو معاہدے پر آمادہ کرنے کے لیے دباو میں اضافہ کر رہی ہے۔
یاد رہے بحرین نے اپنی سرزمین اور ہمسایہ ملک کویت پر ہونے والے تازہ ترین ایرانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلیج کے دونوں ممالک نے ایران کی طرف سے داغے گئے سات میزائلوں کو فضا ہی میں ناکام بنا دیا ہے۔
اردن نے بھی سنیچر کو حملوں کی مذمت کی  اور اسے کویت اور بحرین کی خود مختاری کی خلاف ورزی، علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔
وزارت خارجہ نے بیان میں بحرین اور کویت کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے ایران کے حملوں کو ایک خطرناک اضافہ اور بین الاقوامی قانوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

 

شیئر: