Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں گرم کھانے کے 25 ہزار پیکٹ تقسیم، نیا امدادی قافلہ پہنچ گیا

امدادی قافلے میں بڑی تعداد میں فوڈ باسکٹس شامل ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے اتوار کو فلسطینی عوام کے لیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی کمزور طبقات میں 25 ہزار گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
 جبکہ شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ایک نیا قافلہ غزہ بھیجا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امدادی قافلے میں بڑی تعداد میں فوڈ باسکٹس شامل ہیں۔
گرم کھانے کی تقسیم اور امداد سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں متاثرہ افراد اور ضرورت مندوں کو مختلف شعبوں میں امدادی اور انسانی کوششوں کی توسیع ہے۔
سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، کی فیلڈ ٹیمیں ایک منظم میکانزم کے تحت امداد کے تقسیم کے عمل کی نگرانی کرتی ہیں، اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ انتہائی ضرورت مند خاندانوں ترجیح دی جائے۔  

یاد رہے 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔
اب تک 83 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے ہزاروں ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔
اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ سیکڑوں امدادی ٹرک خوراک اور طبی امداد لے کرغزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسں فراہم کی ہیں۔

 

شیئر: