Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ثقافتی ورثہ‘ عسیر ریجن دستکاروں کی رجسٹریشن میں سرفہرست

نیشنل رجسٹر میں 9972 ہنرمندوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں دستکاری کے ضوابط اور لائسنسنگ میں گزشتہ برس نمایاں ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل رجسٹر میں 9972 ہنرمندوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق گزشتہ برس ملکی سطح پر 5508 دستکاری کے لائسنس بھی جاری کیے گئے، ان میں مرد و خواتین ہنرمند شامل تھے۔
مصنوعات کے ریٹیل آوٹ لیٹس کو 47 لائسنارس دیے گئے، جو اس شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔
وزارت ثقافت کی جانب سے سال 2025 کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا عسیر ریجن رجسٹر میں درج ہنر مندوں کی تعداد کے حوالے سے سرفہرست رہا، اس ریجن میں 635 مرد و خواتین دستکار رجسٹر کیے گئے۔
جبکہ عسیر ریجن میں دستکاری کی تربیت حاصل کرنے کے لیے رجسٹرڈ افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، یہ تعداد 338 تک پہنچ گئی۔

یہ ریجن اپنے بھر پور ثقافتی ورثے اور روایتی مصنوعات کے تنوع کے حوالے سے نمایاں ہےـ
 دستکاری کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ قومی ورثے کو تحفظ دینے کی کوششوں کے نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہینڈی کرافٹ میں مملکت کی سطح پر رجسٹرڈ ہنرمندوں میں خواتین کی تعداد 7912 ہے جبکہ  مرد صرف 2060 ہیں۔

اسی طرح لائسنس یافتہ دستکاروں میں خواتین کا تناسب مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ لائسنس یافتہ دستکاروں میں مرد 1216 جبکہ خواتین 4247 ہیں۔
 مملکت کی سطح پر کمرشل ہینڈی کرافٹ کے شعبے میں 47 دکانوں کو باقاعدہ لائسنس جاری کیے گئے۔ عسیر ریجن میں 4، ریاض میں 14، مکہ مکرمہ میں 9  اور جدہ میں یہ تعداد 6 ہے۔

 

شیئر: