Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روایتی نجدی دروازے اور دستکاری، سپیشلائزڈ اپرنٹس شپ پروگرام کا اعلان

شرکا، اٹھارہ ماہ  عملی سیکھنے کے تجربے سے گزریں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
رائل انسٹی ٹیوٹ فار ٹریڈیشنل آرٹس (ورث) نے نجدی دروازوں میں سپیشلائزڈ اپرنٹس شپ پروگرام کے نئے بیج میں داخلے کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام کا مقصد روایتی نجدی دروازہ سازی سے وابستہ علم اور دستکاری کی مہارت کو منتقل کرنا اور ایک نئی نسل کو تیار کرنا ہے، جو اس ورثے کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہو۔
یہ پروگرام ورث کے ہیڈ کوارٹر قصیم، عنیزہ میں منعقد کیا جائے گا، شرکا، اٹھارہ ماہ سپیشلائزڈ ورکشاپس میں عملی سیکھنے کے تجربے سے گزریں گے۔ 
روایتی لکڑی کے کام، نجدی نقش و نگار، آرائشی فنون، جدید ٹولز اور تیکنیک کے ساتھ دروازہ سازی کے طریقوں کو تجربہ کار دستکاروں اور ماہرین کی نگرانی میں سیکھیں گے۔

 پروگرام کا آغاز 23 اگست سے ہوگا۔ سعودی شہریوں کے لیے یہ ٹریننگ پروگرام مفت ہے۔
دلچپسی رکھنے والے افراد پروگرام کے بارے میں مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

 

شیئر: