Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سکیورٹی انڈیکس 2026 میں سعودی عرب کی پہلی پوزیشن برقرار

سعودی قیادت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سپورٹ کی عکاس ہے۔( فوٹو: پیکسلز)
سعودی عرب نے آئی ایم ڈی ورلڈ کمپیٹیٹیونیس ایئربک کے سائبر سکیورٹی انڈیکس 2026 میں مسلسل تیسرے سال دنیا بھر میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی (این سی اے) نے ایک بیان میں کہا ’سائبر سکیورٹی انڈیکس میں ٹاپ رینکنگ سعودی قیادت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سپورٹ کی عکاس ہے۔‘
’یہ کامیابی سائبر سکیورٹی کے شعبے کو قومی سلامتی کے نظام کے ایک بنیادی ستون کے طور پر با اختیار بنانے کے لیے ان کی ہدایات کا بھی نتیجہ ہے۔‘
 این سی اے نے کہا ’سعودی سائبر سکیورٹی سیکٹر نے اتھارٹی کے قیام اور سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے سٹرٹیجک اور تیکنیکی شراکت دار کے طور پر نمایاں ترقی کا تجربہ کیا ہے۔‘
ان اقدامات نے سعودی عرب کو مختلف انٹرنیشنل انڈیکس میں مسلسل سرفہرست رکھا ہے۔
 مملکت کی رینکنگ کو ٹائر1 ’رول ماڈلنگ‘ کے گلوبل سائبر سکیورٹی انڈیکس 2026 میں شامل کیا گیا ہے، جسے اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیش یونین نے شائع کیا ہے۔

 

شیئر: