جدہ تاریخیہ کی یونیسکو عالمی ورثے کی فہرست میں شمولیت کے 12 سال مکمل
جدہ تاریخیہ، یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے کی بارہویں سالگرہ منا رہا ہے۔ شہر کے اِس تاریخی حصے کو یہ اعزاز جون کے مہینے میں حاصل ہوا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اہم سنگِ میل اِس بات کا عکاس ہے کہ وزراتِ ثقافت، ثقافتی ورثے اور قومی شناخت کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔
جدۂ تاریخیہ کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے ’بے مثال آفاقی قدر و قیمت‘ کے تین معیار مکمل کرنے پر یہ اہم مرتبہ دیا گیا تھا۔
جدۂ تاریخیہ، بحیرۂ احمر کے علاقے میں ایک کنارے پر واقع وہ مقام ہے جہاں انسانی اقدار، تعمیراتی مواد اور فنِ تعمیر کے نمونوں کے تبادلے کا بہترین اظہار نظر آتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ جگہ تجارت اور زیارات کے لیے اپنے تاریخی کردار میں ایک مرکز کی حیثیت بھی رکھتی ہے اور شہری منصوبوں اور فنِ تعمیر کے نقطۂ نگاہ سے اِس کا براہِ راست تعلق حج سے بھی جُڑ جاتا ہے۔
اپنی بارہویں سالگرہ پر جدۂ تاریخیہ کا عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست پر جگہ پا چکا ہونا، اس کی ورثے کی جیتی جاگتی سائٹ کے طور پر اس اہمیت حیثیت، ثقافت اور سیاحت کی ایک امتیازی منزل اور زندگی کی رعنائیوں اور خوبصورتی سے بھرپور ثقافتی مرکز کی حیثیت کو مضبوط کرتا ہے جہاں فن اور تخلیق نگاہوں کا محور بن جاتے ہیں۔