جدہ تاریخیہ میں ریڈ سی میوزیم کا انٹرایکٹیو پروگرام لوگوں کی بھرپور توجہ کا مرکز
انٹرنیشنل میوزیم ڈے کے موقعے پر اس میوزیم نے ہر عمر کے شہریوں کے لیے سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ تاریخیہ میں واقع ریڈ سی میوزیم نے مئی کے مہینے میں فلم سکریننگ، ثقافتی مکالموں، فیملی ورکشاپس اور تعلیمی سرگرمیوں پر مشتمل ایک متنوع پروگرام کی میزبانی کر کے اپنی ثقافتی موجودگی کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان سرگرمیوں کو مقصد بحیرۂ احمر کے سمندری ورثے کو تخلیقی اور نئے طریقے سے پیش کرنا تھا تاکہ کمیونٹی اس میں بھرپور انداز میں شریک ہو۔
میوزم کے ان پروگراموں کے ذریعے جدہ تاریخیہ کے سماجی و ثقافتی پہلوؤں اور وہاں آنے والی شہری تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا جس میں ورثے کی تشریح جدید ثقافتی منظرنامے میں بطور زندہ عنصر کے کی گئی۔
انٹرنیشنل میوزیم ڈے کے موقع پر اس میوزیم نے ہر عمر کے شہریوں کے لیے سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں سیکھنے کے لیے ایک ایسا سینسری لرننگ ماحول فراہم کیا گیا جس نے خطے کی تاریخ کے ساتھ عوام کے تعلق کو مزید مضبوط کر دیا۔

ان اقدامات کے ذریعے بحیرۂ احمر کے انسانی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا جس میں شناخت، فیشن، ورثہ اور پائیداری شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ قدیم تجارت و ثقافتی تبادلے سے جڑے تاریخی شواہد پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

جدہ تاریخیہ کے دل میں واقع یہ میوزیم علم اور معلومات کا ایک ایسا انٹرایکٹیو پلیٹ فارم بنا ہوا ہے جو سمندری تاریخ اور یادوں کو محفوظ رکھتا ہے اور ماضی کو جدید آرٹس اور تخلیقی طریقوں سے جوڑتا ہے۔
