Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا نیا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا، 25 ہزار گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم

امدادی قافلے میں بڑی تعداد میں فوڈ باسکٹس اور خمیے شامل ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے پیر کو فلسطینی عوام کے لیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ایک نیا قافلہ غزہ بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امدادی قافلے میں بڑی تعداد میں فوڈ باسکٹس اور خمیے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی کے سینٹرل کچن نے وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی کمزور طبقات میں 25 ہزار گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
یہ کوششیں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری مملکت کے انسانی کردار کا حصہ ہیں جو شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فلسطینیوں کے مصائب کو کم کرنے اور جاری انسانی بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کی جا رہی ہیں۔
سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، کی فیلڈ ٹیمیں ایک منظم میکانزم کے تحت ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ باسکٹس تقسیم کریں گی، یہ سینٹر بے گھر افراد کو خیمے بھی فراہم کرے گا۔  

یاد رہے 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔اب تک ہزاروں ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔
اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ سیکڑوں امدادی ٹرک خوراک اور طبی امداد لے کرغزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسں فراہم کی ہیں۔

 

شیئر: