شاہ سلمان مرکز اور ورلڈ فوڈ پروگرام میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ سے جمعرات کو اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے قائم مقام ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارل سکاو نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات میں انسانی اور امدادی امور سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور، شاہ سلمان مرکز اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان دنیا بھر میں متاثرہ گروپوں کو خوراک کی امداد فراہم کرنے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد کارل سکاو نے شاہ سلمان مرکز کی پارٹنر آرگنائزیشنز اور بین الاقوامی اداروں کے دفاتر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر شاہ سلمان مرکز میں آپریشنز اور پروگرامز کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل احمد البیز بھی موجود تھے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے قائم مقام ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے شاہ سلمان مرکز اور اقوام متحدہ کے ادارے کے درمیان ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سٹرٹیجک شراکت داری کی تعریف کی اور اسے جامع قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں خصوصا سوڈان، جہاں کچھ علاقوں میں قحط کا سامنا ہے، یمن شام اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی صورتحال پر بات کی گئی۔
