Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امداد: غزہ میں بے گھر افراد کے لیے نیا کیمپ، 25 ہزار گرم گھانے کے پیکٹ تقسیم

فلسطینیوں نے سعودی عرب، اس کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے اتوار کو وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی کمزور طبقات میں 25 ہزار گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
 جبکہ شاہ سلمان مرکز نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر جنوبی غزہ خان یونس میں بے گھر افراد کے لیے ایک نیا کیمپ قائم کیا ہے۔
سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، کی فیلڈ ٹیموں نے امدادی کیمپ کے قیام اور ضروری سہولتوں کی فراہمی کی نگرانی کی۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ انتہائی ضرورت مند خاندانوں ترجیح دی جائے۔ 
 امداد سے مستفید ہونے والے فلسطینیوں نے سعودی عرب، اس کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خیموں کی فراہمی سے ان کے مصائب کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
یہ امداد غزہ کی پٹی میں متاثرہ افراد اور ضرورت مندوں کو مختلف شعبوں میں امدادی اور انسانی کوششوں کی توسیع ہے تاکہ فلسطینی عوام کے مصائب کو کم اور موجودہ انسانی بحران کے دوران متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔

یاد رہے 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ اب تک 83 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے ہزاروں ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔
اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ سیکڑوں امدادی ٹرک خوراک اور طبی امداد لے کرغزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسں فراہم کی ہیں۔

 

شیئر: