Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفحاء کمشنری کا میوزیم، 40 سے زائد تاریخی بندوقوں کا ذخیرہ

میوزیم میں موجود بندوقیں مختلف ادوار کی نشاندہی کرتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی رفحاء کمشنری میں ’ماضی کے آثار‘ کے عنوان سے قائم کیے گئے میوزیم میں 40 سے زائد ایسی نایاب و نادر تاریخی بندوقیں رکھی گئی ہیں، جو مختلف ادوار میں مستعمل رہی تھیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق میوزیم اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ لائسنس یافتہ عجائب گھر میں قدیم و نادر بندوقوں کے لیے خصوصی سیکشن قائم کیا گیا ہے، جہاں انتہائی احتیاط اور مہارت سے قدیم ہتھیاروں کو محفوظ کیا گیا ہے۔
اس نجی عجائب گھر کے مالک ’صیاح قاسم الشمری‘ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ تاریخی بندوقیں جمع کرنے میں برسوں لگے، یہاں موجود ہر بندوق کی کوئی نہ کوئی داستان ہے جو مختلف ادوار کی بھی نمائندگی کرتی ہیں۔

  سیاحوں اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بہت کچھ جمع کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

الشمری کے قائم کردہ میوزیم میں متنوع نوادرات موجود ہیں جو مملکت کے شمالی ریجن کی تاریخ اور ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہیں۔
یہاں آنے والے سیاح اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بہت کچھ جمع کیا گیا ہے جبکہ قدیم ہتھیاروں کا شغف رکھنے والوں کے لیے یہ بہت اہم خزانہ ہے۔

 

شیئر: