Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفحا ہیریٹیج میوزیم میں نایاب سکوں اور تاریخی کرنسیوں کا منفرد خزانہ

سعودی عرب میں عجائب گھروں کے کمیشن سے لائسنس یافتہ ثقافتی ورثے کے میوزیم میں، جو رفحا گورنریٹ میں واقع ہے، دنیا بھر سے جمع کیے گئے تین ہزار سے زیادہ سکے اور کرنسی نوٹ محفوظ ہیں۔
یکے بعد دیگرے آنے والے تاریخی ادوار پر محیط سِکوں اور کرنسی نوٹوں کا یہ مجموعہ، تہذیبوں کے ارتقا کا دستاویزی اندارج ہے اور جس طرح معاشی اور ثقافتی ترقی نے تاریخِ انسانی معاشروں کی تشکیل کی ہے، اُس پر روشنی ڈالتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اِس میوزیم میں طویل تاریخ کا احاطہ کرنے والے ادوار کے سِکوں کے لیے علیحدہ سیکشن مختص کیا گیا ہے۔
میوزیم میں رکھے اِس مجموعے میں قدیم زمانے کے سعودی سِکے اور بنو امیہ، بنو عباس اور عثمانی دور میں رائج کرنسی نوٹ بھی ہیں۔
سِکوں اور کرنسی نوٹوں کو دیکھنے کے لیے آنے والوں، ورثے کے شوقین افراد اور تحقیق کاروں کو میوزیم میں خوش آمدید کہا جاتا ہے تاکہ وہ یہاں پر رکھے  ہوئے وسیع مجموعے اور بالخصوص تاریخی نوادرات کا اچھی طرح جائزہ لے سکیں۔

نایاب سِکوں اور نوٹوں کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ، ورثے کے عجائب گھر قومی اور انسانی وراثت کی حفاظت کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، تہذیبوں کی تاریخ سے آگہی کو فروغ دیتے ہیں اور نسلوں کو اُن کی ثقافتی اور تاریخی وراثت سے جوڑ دیتے ہیں۔

شیئر: