Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور بحرینی وزرائے خارجہ کی ملاقات، امریکہ، ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

 فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں بحرین کے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور بحرین کے تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات، خطے میں سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے دونوں ملکوں کی کوششوں پر بات کی۔
 فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کی اہمیت کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انٹرسیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

قبل ازیں بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اتوار کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

 

شیئر: