سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کا دونوں ملکوں کے تعلقات سے متعلق ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے منگل کو ریاض میں بحرینی سفیر سے مکتوب وصول کیا۔
سعودی نائب وزیر خارجہ اور بحرینی سفیر شیخ علی بن عبدالرحمن آل خلیفہ نے اس موقع پر ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے طریقوں کا جائزہ لیا۔