سعودی ریف اکیڈمی نے شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو بااختیار بنا دیا
انیشیٹیو کا مقصد شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو بااختیار بنانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریف پائیدار دیہی ترقی کے فروغ کے لیے ایسے خصوصی اقدامات کے ذریعے اپنی کوششوں کو وسیع کر رہا ہے جن سے شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو جدید مہارتیں حاصل ہوں گی اور وہ اعلٰی معیار کے شہد کی پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس انیشیٹیو پر مشرقی صوبے میں وزارتِ ماحولیات، آب اور زراعت کی مقامی برانچ اور زمین کو بنجر پن سے روکنے اور سبزے کے فروغ کے کمیشن کے تعاون سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔
باحہ اور اس علاقے میں شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی ایسوسی ایشن بھی ان خصوصی اقدامات میں تعاون کر رہی ہے۔
اس انیشیٹیو کا مقصد شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو بااختیار بنانا، انسانی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور مقامی وسائل کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ کرنا ہے۔
مینگروو شہد کی پیداوار کے لیے شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو بہترین طریقِ عمل سے آشنا کرکے، یہ انیشیٹیو پائیدار مقامی معاشی ترقی کے حصول میں تعاون فراہم کرے گا اور مقامی پروڈکٹس کی تجارتی شناخت کو مضبوط کرے گا۔
یہ انیشیٹیو خصوصی تربیت کے عملی پروگراموں کو وسعت دے گا اور اعلٰی معیار کی پروڈکٹس کی قدر افزائی کے مربوط نظام کا باعث بنے گا۔

چنانچہ صلاحیتوں میں اضافے اور ایسے مواقع کی فراہمی کے ذریعے جو معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں، یہ اقدامات اکیڈمی کے پائیدار دیہی ترقی کے عزم کو نمایاں کرتے ہیں۔ اس طرح یہ انیشیٹیو سعودی وژن 2030 کے مقاصد میں بھی مدد دیتا ہے جن کے تحت مملکت کے دیہی علاقوں میں تقابلی فائدے کے بہترین استعمال کو فروغ دینا ہے۔