عسیر کے پہاڑ سعودی عرب کی بہترین شہد پیدا کرنے والی مکھیوں کا مسکن
گھنے پہاڑی نباتات شہد کی مکھیوں کو ایک قدرتی چراگاہ فراہم کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر عسیر کے پہاڑی سلسلے سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے شہد کی پیداوار اور ایکوٹورازم کے اہم ترین مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس خطے کی بھرپور بائیوڈائیورسٹی اور گھنے پہاڑی نباتات شہد کی مکھیوں کو ایک قدرتی چراگاہ فراہم کرتے ہیں جس سے دنیا بھر میں مشہور اور اعلیٰ معیار کا شہد حاصل ہوتا ہے۔
اس اہم انڈسٹری کو تقویت فراہم کرنے کے لیے کنگ خالد یونیورسٹی کے سینٹر فار بی ریسرچ اینڈ پروڈکٹس نے 180 سے زائد سائنٹیفک پیپر شائع کیے اور مصنوعی ذہانت اور بائیوٹیکنالوجی میں 2024 سے 2025 کے درمیان کئی پیٹینٹس حاصل کیں۔
قدرتی ماحولیاتی فوائد اور جدید ترین ملکی ریسرچ کا یہ امتزاج مملکت کی جانب سے شہد کی مکھیوں کے تحفظ، بائیوڈائیورسٹی اور پائیدار فوڈ سسٹم کے لیے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
