Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کینیا کے درمیان گھریلو ملازمین کی بھرتی کا معاہدہ

سعودی، کینیا مشاورتی اجلاس کے موقع پر معاہدے پر دستخط کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت نے کینیا کی وزارت محنت اور سماجی تحفظ کے ساتھ مملکت میں گھریلو ملازمین کی بھرتی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے پر ریاض میں سعودی نائب وزیر افرادی قوت ڈاکٹر عبداللہ ابو ثنین اور کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری برائے محنت البرڈ موتوا نے دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی، کینیا سیاسی مشاورتی اجلاس کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ہونے والی تقریب میں سعودی اور کینیا کے وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔
یہ معاہدہ کینیا سے گھریلو ملازمین کی منظم بھرتی کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنے کے ساتھ آجروں اور کارکنوں دونوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور ان کے درمیان کنٹریکچوئل ریلیشن شپ کو مضبوط کرتا ہے۔
اس کا مقصد سعودی عرب اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانا اور بھرتی کے فریم ورک کو جدید بنانا ہے۔

 

شیئر: