Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمین کی تنخواہیں بنک کے ذریعے، چوتھے مرحلے کا آغاز

وزارت نے پہلے مرحلے کا آغاز جولائی 2024 میں کیا تھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت محنت و افرادی قوت نے گھریلو ملازمین کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ادائیگی کے چوتھے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے ’ چوتھا مرحلہ ان آجروں کے لیے ہے جن کے گھریلو ملازمین کی تعداد دو یا اس سے زیادہ ہے۔‘
وزارت نے گھریلو کارکنوں کی ماہانہ تنخواہوں کو بینک کے ذریعے ارسال کرنے کے عمل کو مختلف مراحل میں نافذ کیا تھا تاکہ انفرادی آجروں کو سہولت مل سکے۔
مساند پورٹل کے ذریعے دوسرے مرحلے میں وہ آجر شامل تھے جن کے گھریلو ملازمین کی تعداد کم از کم 4 تھی۔
پہلے مرحلے کا آغاز جولائی 2024 سے کیا گیا تھا جس کے تحت نئے آنے والے کارکنوں کی ماہانہ اجرت بینکوں کے ذریعے ادا کرنا ضروری تھا جس کے بغیر ویزا جاری نہیں کیا جاتا۔
دوسرا مرحلہ جنوری 2025 میں شروع کیا گیا تھا جبکہ  تیسرے مرحلے کا آغاز جولائی 2025 میں کیا گیا تھا جس میں 3 ملازمین والے آجروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بینکوں کے ذریعے کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔
وزارت کا کہنا ہے ’ جنوری 2026 تک مساند پورٹل کےذریعے تنخواہوں کی ادائیگی کے تمام مراحل کو مکمل کرلیا جائے گا۔‘
گھریلو کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے مساند پورٹل جاری کیا گیا تھا تاکہ آجرواجیر دونوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

 

شیئر: