Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور آئر لینڈ کا علاقائی بحرانوں سے نمنٹے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ

شہزادہ فیصل بن فرحان سے جدہ میں آئر لینڈ کی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو جدہ میں آئرلینڈ کی وزیر خارجہ، تجارت اور دفاع ہیلن میک اینٹی نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور آئر لینڈ کے تعلقات، علاقائی بحرانوں اور ان کے حل کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، کشیدگی کم کرنے، خطے میں تنازعات کے جامع اور پر امن حل کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بحرانوں سے نمنٹے، خطے میں استحکام کی بحالی، آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقے بھی تلاش کیے۔

اقصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے، پبلک پارٹنر شپ کی حوصلہ افزائی، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سعودی وژن 2030 کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر بھی بات کی۔
سعودی نائب وزیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور مکہ میں وزرت خارجہ کی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل فرید بن سعد الشہری بھی موجود تھے۔

 

شیئر: