مراکش میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش، سعودی عرب کی مذمت
مملکت نے مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے مراکش میں امن عامہ، افراد اور املاک کی سیفٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے لیے ’دہشت گردانہ سازشوں‘ کی سخت مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان مملکت کی جانب سے مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، ہر قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی، مراکش اور اس کے عوام کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہچانے کی کوششوں کو مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا۔
وزارت نے بیان میں ان بزدلانہ سازشوں کو تیزی سے ناکام بنانے پر مراکش کے سکیورٹی حکام کی کوششوں اور کارکردگی کو بھی سراہا۔
مراکش اور اس کے عوام کے لیے سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے مراکشی حکام نے پیر کو کئی شہروں میں حساس مقامات اور عوامی اہداف پر حملوں کی ’دہشت گردانہ سازشوں‘ کو ناکام بنانے اور اس میں ملوث دس مشتبہ افراد کو گرفتار کا اعلان کیا تھا۔
بیان کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق ساحل کے علاقے میں داعش کے نیٹ ورک سے تھا۔ انٹیلی جنس بنیاد پر انتہائی خطرناک دہشت گرد سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے بیک وقت کئی شہروں میں کاررائیاں کی گئیں۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مشتبہ افراد نے داعش سے وفاداری کا عہد کا تھا اور انہں مراکش میں حملوں کے لیے گروپ کی ساحل شاخ سے براہ راست ہدایات موصول ہوئی تھیں۔
