Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں نے قرآن کمپلیکس اور مدینہ کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا

مہمانوں کو قرآن کریم کے نسخے تحفے کے طور پر پیش کیے گئے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
 ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت آنے والے عمرہ زائرین کے پہلے گروپ نے سنیچر کو مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شاہی مہمانوں کو قرآن کریم کی طباعت، اشاعت، ترجمہ اور عالمی سطح پر مسلمانوں میں اس کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
 ایک پریزنٹیشن میں کنگ فہد کمپلیکس کی تاریخ اور قرآن کریم کی خدمت کے حوالے سے نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔
دورے کے اختتام پر مہمانوں کو قرآن کریم کے نسخے اور متعدد زبانوں میں تراجم تحفے کے طور پر پیش کیے گئے۔ 
شاہی مہمانوں نے اسلام کی خدمات کےلیے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ علمی دورے کے انعقاد پر وزارت اسلامی امور کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ 16 ایشیائی ملکوں کے 250 افراد پر مشتمل پہلا گروپ مدینہ منورہ پہنچا ہے۔
بعد ازاں ثقافتی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مسجد قبا اورغزوہ احد کے مقام کا بھی دورہ کیا۔
مہمانوں نے مسجد قبا میں نماز ادا کی اور جنگ احد کے تاریخی واقعات سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

یہ اقدام مملکت کے اسلامی ورثے کے تحفظ اور اس کی تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ذاتی خرچ پر مختلف ملکوں سے ایک ہزار افراد کو عمرہ کرانے کی منظوری دی ہے۔

 

شیئر: