امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور نمایاں ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم انتقال کر گئے
اتوار 12 جولائی 2026 12:36
سینیٹرلنزے گراہم امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے خاصے سرگرم رہتے تھے: فائل فوٹو اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور نمایاں ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم اچانک مفر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
سینیٹر لنزے گراہم کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فام ایکس پر بیان کے مطابق سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں سنیچر 11 جولائی کی شام مختصر اور اچانک بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔‘
جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر کے دفتر نے مزید کہا کہ ’ان کا خاندان اس مشکل وقت میں دعاؤں کی اپیل کرتا ہے اور رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کرتا ہے۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کولنزے گراہم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’سینیٹر لنڈسے گراہم میرے جاننے والے عظیم ترین لوگوں اور سینیٹرز میں سے ایک تھے۔ وہ ہمیشہ کام میں مصروف رہتے تھے اور ایک سچے امریکی محبِ وطن تھے۔ لنزے کی بہت کمی محسوس کی جائے گی۔‘
اسرائیل کی اعلیٰ قیادت نے بھی لنزے گراہم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
