Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی خطے میں ایران کے نئے حملوں کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کے چارٹر اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے خطے میں ایران کے نئے حملوں، علاقائی سلامتی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے والے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’تہران کا رویہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔‘
وزارت نے کہا ’تجارتی جہازوں پر ایران کے بار بار حملے اس رویے کا واضح ثبوت ہیں جو سمندری سلامتی اور جہاز رانی کی آزادی کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔‘
بیان میں سعودی عرب نے ایران کی جانب سے برادر ملکوں کی خود مختاری کی خلاف ورزی، علاقائی سلامتی اور استحکام کو لاحق خطرات کو واضح طور پر مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عبوری جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے بعد ایران نے اتوار کو قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کر کے فوجی مہم کا دائرہ خلیج تک پھیلا دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ کارروائی امریکہ کی جانب سے ایرانی اہداف پر کی جانے والی تیسرے دور کی بمباری کے محض چند گھنٹوں بعد سامنے آئی ہے۔
امریکہ نے یہ فضائی حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں کیے تھے۔

 

شیئر: