Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی سر زمین سے مملکت اور جی سی سی ممالک کے خلاف حملوں کی اجازت نہیں دیں گے: عراقی وزیر خارجہ

سعودی اور عراقی وزرائے خارجہ نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں عراق کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران عراقی وزیر خارجہ نے کہا ’عراق اپنی سر زمین یا فضائی حدود کو مملکت، جی سی سی یا خطے کے دیگر ممالک کے خلاف کسی کارروائی یا حملے کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔‘
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور عراق کے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں نے سعودی اور عراقی حکام کے ایک اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اجلاس میں قومی خود مختاری کے احترام، اچھی ہمسائیگی، ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، کسی بھی ملک کی سر زمین کو دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت سے انکار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

عراق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’وہ اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو سعودی عرب، جی سی سی ممالک یا خطے کے دیگر ملکوں کو نشانہ بنانے یا حملوں کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔‘
اجلاس میں عراق کی سلامتی اور استحکام کی سپورٹ، اس کے قومی اداروں کو مصبوط بنانے، دوطرفہ تعاون اور ہم آہنگی کو بھی جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

 

شیئر: