شہزادہ فیصل بن فرحان سے کویتی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ
جمعرات 9 جولائی 2026 21:54
کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق قطری وزیر خارجہ سے رابطے میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، کویت، بحرین اور اردن کو نشانہ بنائے جانے والے ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی۔
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو درپیش خطرات، سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی اور بین الاقوامی سطح پر بحران کے منفی اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے ہم آہنگی برقرار رکھنے اور مشترکہ ایکشن کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس کے سکیورٹی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کویت اور بحرین کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
وزرائے خارجہ نے کشیدگی کو کم کرنے خطے میں سلامتی اور استحکام کےلے تمام تر کوششیں کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
