Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی حملوں سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو مسلسل خطرات ہیں: سعودی عرب

بیان میں ایران کو ان صریح حملوں کے نتائج کا ذمہ دار ٹھرایا گیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے کئی کویتی سرحدی چوکیوں، کویت آئل کمپنی کے آف شو ڈرلنگ پلٹ فارم، بصرہ میں کویتی قونصلیٹ جنرل اور آبنائے ہرمز میں دو اماراتی آئل ٹینکروں، اردن، بحرین اور قطر کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے بحرین، قطر اور اردن کو نشانہ بنانے والے حملوں سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔
وزارت نے بیان میں ایران کی جانب سے خطے کے ملکوں کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں، اس کے مسلسل عدم استحکام پیدا کرنے والے رویے، جو خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے، اس کے ساتھ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ، او آئی سی کے چارٹر اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کو مکمل طور پر مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب، ایران کو ان صریح حملوں کے نتائج کا ذمہ دار ٹھراتا ہے۔ ایران پر زور دیا گیا کہ وہ خطے کی سلامتی، استحکام اور تحفظ کے لیے ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرے۔
مملکت نے برادر ملکوں کے ساتھ اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدمات کی مکمل سپورٹ کا اعادہ بھی کیا۔

 

شیئر: