پاکستان نے ابھی ایران امریکہ مفاہمت سے ہاتھ نہیں اٹھائے: دفتر خارجہ
جمعرات 16 جولائی 2026 10:42
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے 8 جولائی کو خطے میں جاری کشیدگی کی مذمت کی (فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہ ہے کہ موجود صورتحال میں امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، امن عمل کی کبھی موت نہیں ہوتی اور پاکستان نے ابھی ایران امریکہ مفاہمت سے ہاتھ نہیں اٹھائے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ برگن سٹاخ بات چیت امن عمل کے ایک ٹیمپلیٹ کے طور پر سامنے آیا، جب بھی فریقین تناؤ میں کمی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں وہ دوبارہ اس امن عمل کے ٹیمپلیٹ میں شریک ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مفاہمت ابھی بھی ایک جاری عمل ہے، اور ہمارا موقف واضح ہے کہ مذاکرات ہونے چاہییں اور امن عمل کو ایک موقع ملنا چاہیے، اسلام اباد مفاہمت میں ہم اعلی ترین سطح پر رابطے میں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے 8 جولائی کو خطے میں جاری کشیدگی کی مذمت کی، پاکستان یقین رکھتا ہے کہ ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کا کوئی نعمل بدل نہیں۔
ان کے بقول اسلام آباد ایم او کو کو چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے کہ مسائل کا پر امن حل نکلا جائے۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ وزیراعظم نے اس بابت امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی، اسی دن وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اور انہوں نے کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
12 جولائی کو اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ رابطہ کیا، اور 13 جولائی کو اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ رابطہ کیا۔
