شاہ سلمان مرکز کی غزہ اور افغانستان میں امدادی مہم جاری
شاہ سلمان مرکز کی غزہ اور افغانستان میں امدادی مہم جاری
جمعہ 17 جولائی 2026 22:49
تازہ کھانا پروگرام کے تحت 24500 افراد کو گرم کھانے مہیا کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے غزہ سمیت مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کے لیے امدادی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی اور وسطی غزہ پٹی میں باورچی خانے سے تازہ کھانے بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے جنوبی اور وسطی غزہ پٹی میں ضرورت مند خاندانوں کے لیے قائم کیے گئے کچن سے 24500 گرم کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
دریں اثنا غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے بھیجا جانے والا امدادی سامان پر مشتمل ایک اور کاررواں غزہ پہنچ گیا۔
افغانستان میں فوڈ سیفٹی پروگرام کے تحت 377 غذائی پیکٹس تقسیم کے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
امدادی سامان غزہ پٹی میں سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثے کی انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا جہاں سے غزہ پٹی کے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
غزہ پٹی کے خان یونس شہر میں مرکز کی جانب سے 706 امدادی پیکٹس تقسیم کیے گئے، جن سے 4236 افراد مستفیض ہوئے۔
خان یونس شہر میں امدادی مہم سے 4236 افراد مستفیض ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)
دوسری جانب شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز کی ٹیموں نے فوڈ سیفٹی پروگرام کے تحت افغانستان کی ریاست بلخ میں 377 غذائی پیکٹس تقسیم کیے جن سے 2 ہزار 639 افراد مستفیض ہوئے۔