شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری، غزہ میں 25 ہزار افراد میں گرم کھانے تقسیم
شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری، غزہ میں 25 ہزار افراد میں گرم کھانے تقسیم
جمعہ 1 مئی 2026 21:58
مرکزی کچن میں تازہ علاقائی پکوان تیار کیے جاتے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
غزہ میں ضرورت مند خاندانوں کی فوری امداد کے لیے سرگرمِ عمل شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز کی جانب سے قائم مرکزی کچن سے گرم کھانے کے 25 ہزار پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیے شاہ سلمان فلاحی مرکز کی جانب سے غذائی اشیا کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کی تقسیم کا کام مسلسل جاری ہے۔
مرکز کی زیر نگران غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے وسیع و عریض باورچی خانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس کے تحت مستقل بنیادوں پر متاثرین کو تازہ اور گرم خوراک فراہم کی جاتی ہے۔
خان یونس میں متاثرین میں 12 سو سے زائد اشیا تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
متاثرین کی امداد کے لیے قائم سینٹرکچن میں تیار کیے جانے والے مقامی پکوانوں کے تازہ اور گرم پیکٹس وسطی اور جنوبی غزہ میں موجود متاثرین میں تقسیم کیے گئے جن سے 25 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوئے۔
دریں اثنا شاہ سلمان امدادی مرکز کی دیگر فلاحی سرگرمیاں بھی جاری ہیں جن کے تحت متاثرہ فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیے خان یونس شہر میں 1210 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جن سے 7260 افراد مستفیض ہوئے۔