Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی دعوت پر آنے والے عمرہ زائرین کے دوسرے گروپ کی آمد مکمل

23 ایشیائی اور یورپی ملکوں کے 250 افراد مدینہ پہنچیے ہیں ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزارت اسلامی امور نے ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت آنے والے عمرہ زائرین کے دوسرے گروپ کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جمعرات کو 23 ایشیائی اور یورپی ملکوں کے 250 افراد پر مشتمل دوسرے گروپ کی مدینہ منورہ آمد مکمل ہوگئی۔
 بوسنیا ہر زیگوینا، البانیہ، کوسوو، شمالی مقدونیہ، سربیا، مونٹی نیگرو، یونان، بلغاریہ، رومانیہ، سلووینیا، فرانس، برطانیہ، سپین، جرمنی، آسٹریلیا، سلواکیہ، ایسٹونیا، پولینڈ، سوئٹزر لینڈ، شام، اردن اور عراق کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔
وزارت اسلامی امور نے عمرہ زائرین کے لیے ایک جامع پروگرام تیار کیا ہے، جس میں مکہ مکرمہ آمد سے قبل مسجد نبوی کی زیارت، کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس، مسجد قبا، مدینہ منورہ کے تاریخی اور اسلامی مقامات کے دورے شامل ہیں۔
جبکہ مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز فیکٹری (کسوہ)، غار حرا کلچرل ڈسٹرکٹ اور دیگر مقامات کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ذاتی خرچ پر مختلف ملکوں سے ایک ہزار افراد کو عمرہ کرانے کی منظوری دی ہے۔
یہ دورہ، وزارت اسلامی امور کے ثقافتی اور تعلیمی پروگرام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد مہمانوں کے تجربات کو بہتر بنانا اور انہیں یہ دکھانا ہے کہ مملکت مقدس مساجد اور اسلامی و تاریخی مقامات کی دیکھ بھال پر کس قدر توجہ دے رہی ہے۔

 

شیئر: