جشن آزادی: نیو یارک کے میئر زہران ممدانی کی پاکستانی کمیونٹی کے میلے میں شرکت
میئر زہران ممدانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریب کی تصاویر اور بیان شیئر کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔(فوٹو: انسٹاگرام)
نیو یارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے پیر کو پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے میلے میں شرکت کی، جہاں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
میلے میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر نیویارک شہر کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے کردار اور خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا۔
میئر زہران ممدانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریب کی تصاویر اور بیان شیئر کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
زہران ممدانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پیر کو علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے میلے میں شہریوں کے ساتھ شریک ہوئے، جہاں پاکستان کے یومِ آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی اور پاکستانی نیویارکرز کی جانب سے شہر کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی کشادہ دلی، عزم اور بہتر زندگی کے خوابوں نے نیویارک شہر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
زہران ممدانی کا کہنا تھا کہ اس کمیونٹی کو آج اور ہر روز خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے، جس نے نیویارک کو اپنا گھر بناتے ہوئے شہر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔