فٹ بالر کے مداح موبائل فون اور کیمروں کے ساتھ سڑکوں پر جمع تھے اور دُلہن کی آمد پر رونالڈو کو دیکھنے کے منتظر تھے، لیکن دُلہن کو دیکھتے ہی سب پر حقیقت آشکار ہوگئی۔
مداحوں کو امید تھی کہ وہ رونالڈو اور جورجینا کو شادی کے بندھن میں بندھتے دیکھیں گے، تاہم جب دُلہن وہاں پہنچی تو معلوم ہوا کہ وہ جورجینا نہیں بلکہ ’نکول‘ نامی خاتون تھیں، جبکہ ان کے دُلہا کا نام ’فابیو‘ تھا۔
فنشل کیتھیڈرل نے بعد میں سوشل میڈیا پر بتایا کہ صحافیوں، سیاحوں اور مداحوں کی بڑی تعداد کے باعث دُلہن کے لیے چرچ میں داخل ہونا بھی مشکل ہوگیا تھا۔
کیتھیڈرل نے نکول اور فابیو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس نے چرچ کے باہر اس سے پہلے’کبھی ایسی صورت حال نہیں دیکھی۔‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اس غلط فہمی پر ناراضی کے بجائے خوب لطف اٹھایا۔
مقامی اخبار کی جانب سے ہجوم کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے پر رونالڈو نے کمنٹس میں ہنستے ہوئے ایموجیز کے ذریعے ردِعمل دیا۔
رونالڈو نے کمنٹس میں ہنستے ہوئے ایموجیز کے ذریعے ردِعمل دیا (فوٹو:انسٹاگرام)
شادی میں شریک ایک مہمان نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’ہمیں ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم مشہور ہوگئے ہیں۔‘
ایک اور مہمان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ لوگ سمجھ بیٹھے کہ رونالڈو بغیر کسی سکیورٹی کے اسی روز شادی کرنے والے ہیں۔
واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے بھی خوب تبصرے کیے (فوٹو: بیک گرڈ)
واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے بھی خوب تبصرے کیے۔ کسی نے اسے ’انٹرنیٹ کی افواہوں کی طاقت‘ قرار دیا، تو کسی نے سوال کیا، ’آخر یہ افواہ شروع کس نے کی؟‘
بعض صارفین نے اسے ’انٹرنیٹ کا بہترین مذاق‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ رونالڈو کی شادی کی افواہ نے اصل دلہا دلہن کو ان کی اپنی شادی میں ہی مشہور کردیا۔
کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز نے اگست 2025 میں منگنی کی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز نے اگست 2025 میں منگنی کی تھی۔ دونوں 2017 سے ایک ساتھ ہیں اور قریباً ایک دہائی سے تعلق میں ہیں، تاہم انہوں نے اب تک اپنی شادی کی تاریخ باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی۔