سعودی اور قطری وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
قطر اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے بدھ کو حالیہ علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض میں ملاقات کے دوران سعودی عرب اور قطر کے تعلقات، مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے موجودہ صورتحال کے حوالے سے مسلسل کوآرڈینیشن، مشاورت اور یکساں موقف کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
قطر اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کے لیے دونوں ملکوں کے کردار کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
انہوں نے خطے کے اہم میری ٹائم کوریڈورز کی سکیورٹی، سیفٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
