Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ انٹرنیشنل ڈیٹ کارنیول: ٹورسٹ بس کے ذریعے تاریخ و ثقافت کی سیر

یہ ٹور کارنیول کے مرکزی مقام  پام سینٹر سے روانہ شروع ہوتا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
بریدہ انٹرنیشنل ڈیٹ کارنیول نے اپنی روزمرہ سرگرمیوں کے تحت ایک ٹورسٹ بس سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے سیاحوں کو بریدہ کی تاریخ، ثقافتی ورثے اور اہم اقتصادی مقامات کے ساتھ ساتھ کارنیول کے مختلف حصوں کو بھی دیکھنے اور دریافت کرنے کا موقع ملتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق، یہ ٹور کارنیول کے مرکزی مقام، پام سینٹر سے شروع ہوتا ہے اور شہر کے نمایاں اور اہم مقامات سے گزرتا ہے۔
ٹور گائیڈ، وزیٹرز کو بریدہ کے بارے میں تاریخی اور ثقافتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔
یہ ٹورسٹ بس سروس آرام دہ نشستوں اور جامع سہولیات سے آراستہ ہے جو سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتی ہے۔ اس سروس سے نہ صرف سیاحت کے فروغ میں مدد ملتی ہے بلکہ سعودی عرب اور بیرونِ ملک سے آنے والے سیاحوں کے سامنے بریدہ کی کھجوروں کے عالمی مرکز کی حیثیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔

ٹورسٹ بس ٹور کارنیول کی سرگرمیوں میں ایک منفرد اضافہ ہے جو 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔ یہ اقدام سیاحوں کو ایک جامع اور انٹرایکٹیو تجربہ فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس میں ثقافت اور تفریح کو یکجا کیا گیا ہے۔

 

شیئر: