Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے 37 ارکان گرفتار، سرکاری اہلکار شامل

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سکیورٹی حکام نے ریاض اور حائل سے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث کریمنل گینگ کے 37 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے سرکاری ذرائع نے بتایا’ گرفتار شدگان میں وزارت داخلہ کے 6 ملازمین شامل ہیں۔‘
زیر حراست افراد میں 28 سعودی، 5 شامی، دو ایتھوپین، اور دو یمنی شہری شامل ہیں۔
کریمنل نیٹ ورک کے ارکان نشہ آور اشیا اور منشیات کے حصول اور سمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔
 سعودی شہریوں میں وزارت دفاع اور وزارت نیشنل گارڈ کے دو، دو جبکہ وزارت داخلہ اور وزارت صحت کا ایک اہلکار شامل ہے۔
 وزارت داخلہ نے گرفتار افراد کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سکیورٹی ایجنسیاں منشیات کے ذریعے مملکت اور اس کے نوجوانوں کو ہدف بنانے کی تمام مجرمانہ سازشوں کے خلاف چوکس ہیں۔‘

 

شیئر: