ریاض ریجن میں منشیات کی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث نیٹ ورک پکڑا گیا
22 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 19 سعودی شہری ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے بدھ کو بتایا کہ ’ریاض ریجن میں منشیات کی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث کریمنل نیٹ ورک سے منسلک 22 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’زیر حراست افراد میں 19 سعودی شہری شامل ہیں، ان میں ایک وزرت بلدیات و ہاوسنگ کا ملازم ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق دیگر افراد میں بارڈر سکیورٹی ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے والا ایتھوپین شہری، یمنی شہری اور مراکشی خاتون شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
