Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی حرس: شہر کے ہنگاموں سے دور پہاڑوں کے درمیان ایک سر سبز نخلستان

وادی کو بلند و بالا پہاڑ چاروں طرف سے اپنے حصار میں لیے ہوئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
نجران ریجن قدرتی خوبصورتی، متنوع قدرتی مناظر اور ثقافتی و تاریخی ورثے کی وجہ سے سعودی عرب کا ایک نمایاں سیاحتی مقام ہے۔
بدر الجنوب کمشنری کے پہاڑی علاقے میں واقع وادی حرس نجران ریجن کے اہم قدرتی پارکوں اور موسمِ گرما کے نمایاں تفریحی مقامات میں شمار ہوتی ہے۔
وادی حرس میں سر سبز گھنے نباتات اور خوشگوار موسم سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ یہ ایک منفرد سیاحتی مقام ہے جہاں قدرتی حسن کے ساتھ پُرسکون ماحول بھی میسر ہے۔
نجران شہر سے 70 کلومیٹر مغرب میں واقع اس وادی کو بلند و بالا پہاڑوں نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ یہاں ہر سو سبزہ، کیکر اور بیری کے درخت پھیلے ہوئے ہیں جو سیاحوں کے لیے سایہ دار جگہیں فراہم کرتے ہیں۔ ان درختوں کی گھنی چھاؤں موسم کی حدت میں ٹھنڈک کا خوشگوار احساس پیدا کرتی ہے۔
وادی کا متنوع جغرافیہ اسے ہائیکنگ، کیمپنگ اور فوٹو گرافی کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین مقام بناتا ہے جو شہری علاقوں سے دور قدرتی سکون تلاش کرتے ہیں۔
وادی حرس سبزے اور موسمی بارشوں کے باعث نجران ریجن کی ماحولیاتی اور سیاحتی صلاحیت کی بھر پورعکاسی کرتی ہے۔ یہاں تفریح اور آرام کے لیے ایک مکمل قدرتی پناہ گاہ موجود ہے۔

 

شیئر: