Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الھیجہ: پہاڑوں اور سرسبز وادیوں کے بیچ جازان کی بل کھاتی سڑک پر ایک یادگار سفر

موسمی بارشیں پورے منظرنامے کو نئی زندگی دیتی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
جازان کے علاقے میں واقع الہیجہ روڈ ایک نہایت دلکش سیاحتی راستہ ہے جو علاقے کے دیہی مناظر اور پہاڑی فطرت کو یکجا کرتا ہے۔ یہ سڑک العارضہ اور فیفا کمشنریوں کو آپس میں ملاتی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ راستہ مسافروں کو دیہی پہاڑی سلسلوں، کھیتوں اور دیہات سے ہوتے ہوئے فیفا کے سرسبز و شاداب پہاڑی علاقوں تک ایک ہموار سفر فراہم کرتا ہے۔
تقریباً 20 کلومیٹر طویل یہ سڑک مختلف جغرافیائی مناظر سے گزرتی ہے جن میں پہاڑ، وادیاں اور گھنے پودوں سے ڈھکی ہوئی زرعی سیڑھی دار کھیت شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس راستے پر سفر کرنا خود ایک یادگار سیاحتی تجربہ ہے۔
العارضہ کی دیہی وادیوں کو فیفا کی مشہور سیڑھی نما چوٹیوں سے جوڑنے سے اس راستے کی سیاحتی اور قدرتی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
اگست کے مہینے میں موسمی بارشیں اس پورے منظرنامے کو نئی زندگی دیتی ہیں۔ ڈھلوانیں سبزے سے ڈھک جاتی ہیں اور چوٹیوں پر بادلوں کا بسیرا ہو جاتا ہے۔
یہ خوبصورت نظارے ہائیکرز، فطرت کے شوقین افراد اور فوٹوگرافروں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں جو پہاڑی علاقوں کے خوشگوار موسم گرما سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں آتے ہیں۔

یاد رہے عسیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک انٹر ایکٹیو میپ لانچ کیا ہے جو سیاحوں کو خطے کے سیاحتی مقامات، ایونٹس اور تجربات کو تلاش کرنے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
یہ سیاحتی راستوں اور سرگرمیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات بھی فراہم کرتا ہے جس سے وزیٹرز کو اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: